۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاکستانی جماعتوں کا قدس کانفرنس

حوزہ/ پاکستان میں معروف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کے قیام کو عالم اسلام کے ساتھ واضح غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی شراکت میں فلسطین کے مسئلے کے حل کرنے کی مدد کے لئے ایک نیا علاقائی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/پاکستان میں معروف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کے قیام کو عالم اسلام کے ساتھ واضح غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی شراکت میں فلسطین کے مسئلے کے حل کرنے کی مدد کے لئے ایک نیا علاقائی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق،اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ، اسلامی امت کے ساتھ غداری" کے عنوان سے پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس،پاکستانی شہر کراچی میں انعقاد کیا گیا۔

یہ سیمینار عالمی یوم قدس کے موقع پر منعقد ہوا جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، موومنت متحده قومی، مجلس وحدت المسلمین پاکستان، جمعیت علمائے پاکستان کے نمائندوں اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

پاکستانی سیاسی رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت کرنے ، بیت المقدس میں قابض حکومت کے خلاف مزاحمت کا دفاع  کرنےاور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کے لیے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے سمجھوتہ کرنے والوں نے بے دفاع فلسطینیوں سمیت اسلامی اقوام کے ساتھ غداری کی ہے۔

پاکستانی جماعتوں کے نمائندوں نے اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان ، ترکی ، ملائیشیا ، روس اور چین کے ساتھ علاقائی اتحاد تشکیل دے۔

انہوں نے مغربی ممالک میں اسلام فوبیا کے تسلسل اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کے مقدس مقام کی توہین کی بھی شدید مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .